پولیس اہلکار عیدی مانگیں تو کیا کرنا چاہیے؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں پولیس کے خلاف شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈولفن اہلکار، ناکہ پر تعینات اہلکار یا ٹریفک اہلکار دوران چیکنگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، رشوت طلب کرتا ہے یا عیدی کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری 1715 پر کال کریں۔

تصویری یا ویڈیو ثبوت

آئی سی سی پی او  کے مطابق اگر آپ کے پاس کوئی تصویری یا ویڈیو ثبوت موجود ہو تو فوری آئی سی ٹی 15 ایپ پر بھیجیں۔ان تمام تر شکایات کو اے آئی جی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا داخلی احتساب یونٹ دیکھے گا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد احتساب کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟