افغانستان کو دوبارہ دہشتگردی کا لانچنگ پیڈ نہیں بننے دیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا نے افغان طالبان پر واضح کردیا ہے، وہ افغانستان میں دہشتگردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں، امریکا پرعزم ہے کہ افغانستان کبھی دوبارہ دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ نہیں بن سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان عالمی برادری کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں، امریکا اس حوالے سے پرعزم ہے کہ افغانستان کبھی دوبارہ دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ نہیں بن سکے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان طالبان پر واضح کیا ہے کہ  وہ  دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دیں۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ امریکا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کیا کارروائی کررہا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، داعش سمیت دہشتگرد گروہوں کو فروری 2022 میں صدر کے حکم پر افغانستان میں نشانہ بنایا، داعش رہنما حاجی عبداللہ پر کابل میں کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔

’ کابل میں کارروائی کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا، ظواہری بھی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا و دیگر مغربی ممالک کے خلاف دہشتگردانہ حملے روکنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘

امریکی فوج نے حوثی باغیوں کے 4 ڈرونز تباہ کردیے

دوسری طرف محکمہ دفاع کے مطابق امریکی افواج نے یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 4 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے، ڈرونز کا ہدف بحیرہ احمر میں اتحادی بحری جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ڈرونز خطے میں تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے لیے خطرہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی