خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کردیے

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ایک اور ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا گیا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا ہے جو ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp