پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، صدر مملکت

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز بلند کرے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فلسطینی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم اور دہشت گردی پر تفصیلی گفتگو کی۔

فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے فلسطینی عوام کی بہادری اور اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کو سراہا۔

صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل کے لیے کوششیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت اضافی امدادی سامان بھیجے گا۔

فلسطینی سفیر نے تعلیم کے شعبے میں پاکستان کی حمایت کو سراہا، 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کر چکے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کا سلام بھی پیش کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟