3 بچوں کو تعلیم دینے سے لے کر 200 کو بااختیار بنانے تک کا سفر

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سحرش سدوزئی کا کہنا ہے کہ 2016 میں راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک اسکول شروع کیا جس میں صرف 3 بچے تھے اور اب 200 سے زائد بچے اس اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔ اس اسکول میں تمام وہ بچے پڑھ رہے ہیں جن کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کررہی ہیں اور والد دیہاڑی دار مزدور ہیں۔ فریضہ کے نام سے شروع کرنے والا پراجیکٹ پرائمری تک بچوں کو تعلیم دیتا ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان بچوں کی ابتدائی تعلیم ایسی ہو کہ آگے جا کر وہ باآسانی کسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

سحرش نے بتایا کہ جب ان بچوں کو گلی میں کھیلتے دیکھتی تھی تو دل کرتا تھا ان بچوں کو تعلیم دلوا سکوں، یہی سوچ رکھتے ہوئے میں نے اسکول بنایا اور ان بچوں کو تعلیم دینے کا سفر شروع کیا۔ آہستہ آہستہ ایسے لوگ ہمارے ساتھ جڑ گئے ہیں کہ اب ہم ایک پراپر سسٹم کے ساتھ چل رہے ہیں، ایک مکمل اسکول جیسا ماحول بچوں اور والدین کو دے رہے ہیں۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp