ہارر فلم کی شوٹنگ کے دوران مہوش حیات کو حقیقت میں آسیب کا سامنا کرنا پڑا؟

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم ساز وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی آنے والی میگا کاسٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ میں اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات جلوہ گر ہوںگی فلم کی کہانی ٹرائی اینگل محبت کے گرد گھومتی ہے۔

فلم دغا باز دل میں آپکا کریکٹر کیا ہے اور پچھلے کریکٹر سے کتنا مختلف ہے؟

زویا بے باک سی، بہت بولڈ اور کانفیڈنٹ لڑکی ہے، اپنی خوشی، اپنی چوائس اور اپنے فیصلے پر بہت زیادہ مطمئن رہتی ہے۔ وہ اپنے اس پاس کے لوگ اور ان کے اثر و رسوخ کی پروا نہیں کرتی، کوئی کیا کہتا ہے کیا سوچتا ہے۔ وہ اپنے حق کے لیے لڑنا جانتی ہے۔ پاکستان انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ  مہوش حیات کہتی ہیں یہ کریکٹر میرے تمام باقی کریکٹر سے مختلف ہے۔ اس میں اج کی ماڈرن لڑکی ضرور ہے لیکن اس کو تھوڑا سا ہم نے ٹریڈیشنل لُک میں دکھایا ہے۔ وہ بہت تیز تیز بولتی ہے، بات بات پر غصہ میں آجاتی ہے

فلم کا کوئی ڈائیلاگ جو آپ کے کریکٹر پر مکمل فٹ ہوتا ہے؟

فلم میں ایک ڈائیلاگ ہے جس میں اداکار علی کہتا ہے ’تمہیں ویسے تو فلٹر کی ضرورت نہیں ہے لیکن تمہاری زبان کو فلٹر کی بہت ضرورت ہے‘۔کیونکہ میرا کریکٹر ہر وقت بک بک کرنے اور جو دل میں آئے وہ بول دینے والا ہے۔ مجھے بہت مزا آیا یہ ایک فن کریکٹر بھی ہے کام کرکے میں نے انجوائے کیا۔

مہوش حیات بچپن میں کیسی کہانیاں سننی اور کیسی فلم دیکھنا پسند کرتی تھیں؟

 مجھے ہارر کامیڈی جونڈرا بہت پسند ہے اور ہمارے ہاں بہت زیادہ اس طرح کی فلمیں بنتی نہیں، مجھے تو لگتا ہے یہ ایک انٹرسٹینگ فیکٹر ہے ساتھ ساتھ ہم سب نے بچپن میں نانیوں اور دادیوں سے ہارر سٹوریز اور کہانیاں سنی ہیں اور سب لائٹیں بند کر کے اور چادر منہ پہ ڈال کے ہوہو ہاہا کرکے ایک دوسرے کو ڈرایا، تو سپرنیچرل اور جنات والا ہارر کامیڈی جونڈرا جب سیریس اور ڈراؤنی جونڈرا میں لے اتے ہیں تو ایک بڑا انٹرسٹنگ کمبینیشن بن جاتا ہے جو ہماری آڈینسز کے لیے بڑا ایک ریفریشنگ دلچسپ اینگل ہے۔

ہارر فلم کی شوٹنگ کے دوران مہوش حیات کو حقیقت میں کس کا سامنا کرنا پڑا؟

مجھے اوپری چیزوں پر یقین ہے لوکیشن تھوڑی سی بھاری تھی جہاں پہ ہم شوٹ کر رہے تھے، وہ کافی سال پرانی لوکیشن ہے اور وہاں پہ زیادہ کوئی لوگ رہتے نہیں ہیں، تھوڑا ویرانہ بھی ہے، کافی وقت سے بند تھی۔ تو کئی بار محسوس ہوا کے کچھ الگ ہے لیکن جب واضح طور پر دیکھا تو ڈر بھی لگا۔ سب بیمار بھی پڑے، طبیعتیں خراب ہو جاتی تھیں۔ صحیح ہوتے تھے پھر بیمار ہو جاتے، ہمارے ساتھی کو فریکچر بھی ہوگیا۔ تو اس طرح کی بڑی چیزیں ہوئی ہیں کہ ایک دفعہ میں اپنے میک اپ روم میں تھی تو وہاں پہ چیئر جو خود ہلنا شروع ہو گئی، راکنگ چیئر  تیز تیز ہل رہی تھی۔آیت الکرسی پڑھ کے اور اپنے آپ پہ دم کیا۔ مجھے لگتا ہے اپ ان کے کام اور جگہ میں مداخلت نہ کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں تو سب کنٹرولڈ رہیگا۔

مہوش ،علی اور مومن میں سے کون کس کو دغا دے رہا ہے؟

یہ تو فلم دیکھ کے ہی پتا چلے گا کہ کون دغا دے رہا ہے، لیکن اتنا ضرور کہوں گی میں دغا باز نہیں۔ کیمسٹری دونوں کے ساتھ بہت اچھی رہی، مومن اور علی دونوں نے بڑا اچھا کام کیا ہے۔ یہ ایک لو ٹرائینگل ہے۔

عوام کی رائے پسند زیادہ آتی ہے لیکن ڈر بھی لگتا ہے؟

ہاں ٹائم شارٹ اس طرح تھا کہ ہمارے پاس کوئی بریک نہیں تھا۔ شوٹ اتنا ہی دنوں میں ہوئی ہے جتنے دنوں میں ایک فلم شوٹ ہوتی ہے، لیکن فرق یہ تھا کہ جو آف ڈیز میں ڈبنگ کی پوسٹر شوٹس کیے۔ اور یہ پریشر ہمیشہ ہوتا ہے کہ فلم اچھی بنے لوگوں کو پسند آئے۔چاہے عید پر یا بعد میں، ہماری یہ خواہش ہوتی ہے اپنا 100 فیصد کریں جو میں اس کریکٹر میں کر سکتی تھی کیا ہے۔

مہوش حیات پڑوسی ملک کے گلوکار کی معترف

 مہوش حیات جلد انڈین گلوکار یویو ہنی سنگ کے ساتھ ایک گانے میں گلوکاری اور اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔ اس سلسلے میں ہمارے درمیان  کافی وقت سے گفتگو شنید کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت زبردست ٹریک ہے۔جو یویو ہنی سنگھ کے نام کے ساتھ جڑ جائے وہ کامیاب ہوتا ہے، اس کی ایک خا ص وجہ یہ ہے کہ وہ بہت ہارڈ ورک ہے اور کام بہت ایمان داری سچی لگن سے کرنے والے ہیں اور  میں اس تعاون کے لیے ایکسائٹڈ ہوں۔

مہوش حیات کو کس قسم کے گانے پسند ہیں؟

فلم چھلاوہ کے بعد اپ نئی فلم میں بھی ایک وڈنگ سانگ کیا ہے۔ وجاہت کی ہر فلم میں ایک شادی سونگ ضرور ہوتا ہے جو کہ پھر سالوں سال لوگ اپنی شادیوں میں پلے کرتے ہیں۔ تو اس طرح کا ایک سونگ ہے ’گوری تیرا جھمکا‘ جو شوٹ کرنے میں ریکارڈ کرنے میں بڑا مزہ آیا اور جو میرا فیورٹ سونگ ہے وہ ایک ٹریک ہاریا ہے جو بہت خوبصورت ٹریک ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔

مہوش عید کیسے مناتی ہیں اور کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟

عید پر ہمارے یہاں بڑا زبردست پلاؤ بنتا ہے، شیرخرما بنتا ہے، باربی کیو چکن وغیرہ اس طرح کی چیزیں بنتی ہیں۔ ساتھ چھٹی ہوتی ہے کیونکہ پورے سال تو ہم مصروف ہوتے ہیں کام ٹریولنگ شوٹنگ وغیرہ میں، تاہم یہ ایک ایسا ٹائم ہے جب فیملی کے ساتھ بیٹھنے، ملنے ملانے کا موقع ملتا ہے۔ عید سے ایک دن پہلے مہندی لگوانے جا رہے ہوتے ہیں، کپڑے جو ہیں وہ تیاری، سارا کچھ دیکھتے ہیں عید کی شام میں جو ہے وہ ملنا ملانا ہو رہا ہوتا ہے۔ بریانی دعوتیں تو بڑا ایک خوبصورت وقت لگتا ہے اور اس دفعہ تو عید پہ فلم بھی آرہی ہے تو ڈبل ڈبل عید ہے

مداح جلد پاکستانی اور بین القوامی سطح کا کام دیکھیں گے؟

میری فلم کمپنی ہے پنک لاما فلمز، اس کے بینر تلے کچھ 2,3 پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔ لیکن جب کوئی بہت اچھی یا بڑے لیول کی چیز ہو رہی ہوتی ہے تو اس میں ٹائم لگتا ہے۔ اس کو ہر چیز میں پرفیکشن لانے میں کہ ہر طرح سے وہ اچھی ہو اور ہول سم ہو اور کمپلیٹ ہو۔ سو اس پہ ابھی کام چل رہا ہے، ان شاءاللہ جلد اپنے لوگوں کو بتاؤں گی۔ ڈراما بھی میں کرنا چاہتی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں ڈراما نہیں کرنا چاہتی، اچھا اسکرپٹ ہوگا اچھی ٹیم ہوگی اور کچھ نیا کرنے کو ہوگا تو ڈیفینٹلی کروں گی۔

مہوش کا پاکستان کے لیے مستقبل کا عزم کیا ہے؟

جی بالکل جو پراجکٹس ہیں وہ سارے اسی چیز پہ بیس کرتے ہیں کہ ہم پاکستانیوں کو جس طرح مس ریپریزنٹ کیا گیا ہے اس چیز کو ہم کیٹر کر سکیں، پاکستانی مہربان دل لوگ ہیں  اور میں سمجھتی ہوں اس چیز کو ہم نے ہر پلیٹ فارم پر ہائی لائٹ کرنا ہے اور لوگوں کو ہم اپنا پوزیٹو امیج اور اپنے کلچر سے روشناس کرانا ہے۔ مستقبل میں ہم ایسی چیزیں بھی رکھیں گے جو کہ میسج اورینٹڈ ہوں گی۔ سوشل ایشوز کو ہم ایڈریس کر یں گے اور بلکہ اپنے کام کے تھرو ان چیزوں کو ختم کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp