جلد کی حفاظت ہر عمر میں کرنا کیوں ضروری ہے؟

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر عمر کی خواتین کو جلد کی حفاظت کرنی چاہیے، کیونکہ جلد کے مسائل سن بلوغت کے آغاز کے ساتھ ہی ظاہر ہونے لگتے ہيں۔ عمر کے اس دور ميں ہارمونز زیادہ سر گرم رہتے ہیں جس سے تيل پيدا کرنے والے غدود متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد چکنی اور زرد ہو جاتی ہے۔

چکنائی کی زیادتی کے سبب مسام بڑے ہو جاتے ہیں جس سے ان میں تيل جم جاتا ہے جو بليک ہيڈز، دانوں، داغ دھبوں اور پھوڑے پھنسیوں کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے نوجوان لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ کلینرنگ کو اپنا معمول بنا لیں تاکہ مسام چکنائی سے پاک رہیں۔

کیل مہاسوں کے انفیکشن کو دور کرنے کے لیے طبی خواص والا صابن استعمال کر نا چاہیے۔ سن بلوغت گزرنے کے بعد 20 سال کی عمر ميں جلد کے غدود کی کارکردگی نارمل ہو جاتی ہے۔ 20 سے 30 سال کی عمر کے دوران جلد اچھی حالت ميں ہوتی ہے بشرطيکہ اسے نظر انداز نہ کیا گیا ہو۔

20 سال کی عمر ميں خواتین ايک اہم دور سے گزرتی ہيں کیونکہ وہ اس دور ميں اپنے رنگ اور روپ سے متعلق زیادہ حساس ہوجاتی ہیں۔ اسی کی مناسبت سے زیادہ سے میک اپ کرتی ہیں، چنانچہ ميک اپ کے دوران جلد کی خاص حفاظت کی ضرورت بھی ہوتی ہے مگر وہ اس طرف توجہ نہیں دیتیں۔

ميک اپ کے دوران ایسی کاسمیٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد ميں نمی کے تناسب کو کم کر ديتا ہے اور یہی جھریوں نیز چھائیوں کا سب سے اہم سبب ہے۔ جلد کی حفاظت کا مؤثر طریقہ يہی ہے کہ جلد کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے اور سونے سے پہلے کسی بھی اچھے موئسچرائزنگ لوشن سے مساج کیا جائے۔

25 سال کی عمر کے بعد چہرے کا باقاعدہ مساج اور کلینزنگ جلد کا ميل کچيل اور آلودگی کے اثرات کم کر ديتی ہے۔ اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور خون کا دورانیہ بھی تيز ہوتا ہے۔ 30 سال کی عمر ميں روزانہ موئسچرائزنگ بہت ضروری ہو جاتی ہے، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب جلد ميں نمی پيدا کرنے کی صلاحیت انتہائی کم ہوجاتی ہے۔

اس عمر ميں آنکھوں کے اردگرد کی جلد بھی بہت حساس ہو جاتی ہے، اس لیے آنکھوں کے اطراف کی جلد کا بادام سے تیار شدہ کریم سے مساج کرنا چاہیے۔ 40 سال کی عمر ميں جلد کی صحیح حفاظت کی جائے تو وہ عمر چھپا ليتی ہے، اکثر خواتین اس عمر ميں جلد کی حفاظت پر کم توجہ ديتی ہيں جس سے چہرے کی لائنيں بدنما ہو جاتی ہيں۔

اس عمر ميں فيشل کروانا ضروری ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس عمر ميں عموماً خواتین ڈپريشن اور پريشانی ميں مبتلا رہتی ہيں، اس لیے جلد پر اس کے اثرات نماياں ہوجاتے ہیں۔ انہیں چھپانے کے لیے انتہائی حساس ہو نا ضروری ہے، خوراک بھی پر توجہ دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp