غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملے، 5افراد شہید 30 سے زائد زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق وسطی غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ رات اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہارگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کاروں اور گھروں کو نذر آتش کیا، ہلال احمر کی ایمبولینسوں پر گولیاں چلائی گئیں اور شہر پر فضائی حملے کیے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے پر بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وسطی مغربی کنارے کے ایک قصبے میں یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی متعدد املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی مغربی کنارے کے متعدد حصوں پر چھاپے مار کر فلسطینیوں سے تفتیش کی گئی۔

اسرائیل میں کشیدگی برقرار ہے اور فوج ایران کی جانب سے متوقع حملے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے جس سے غزہ پر جنگ کو علاقائی تنازع میں بدلنے کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟