‘اپنے کیے پر شرمندگی ہے’، ناصر جمشید نے 7 سال بعد معافی مانگ لی

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے 7 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو پاکستان سپر لیگ اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے۔

ناصر جمشید کو اس جرم کی سزا کے طور پر برطانیہ میں 17 ماہ قید کی سزا بھی کاٹنا پڑی تھی، 2017 کے پی ایس ایل اسکینڈل کے وہ مرکزی کردار تھے۔

اب سابق اوپننگ بیٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور معافی کے طلبگار ہیں۔

ناصر جمشید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ جو کچھ کیا اس پر شرمندگی ہے، جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ کوشش کروں گا اپنا ٹیلنٹ بیٹی کو منتقل کرسکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق کپتان راشد لطیف نے الیکشن لڑنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، کس پارٹی سے لڑیں گے یہ بھی بتادیا

ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے توجہ میں واقع ہونے والی کمی کو بہتر کیسے بنایا جائے؟

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس 40 لاکھ روپے کہاں سے آگئے؟ دفتر خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب