جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کی رکنیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق، جے یو آئی نے مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بننے والی صدف احسان کی تقرری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جے یو آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں صدف احسان کا نام نہیں تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی صدر نے مخصوص نشست پر انتخاب کے لیے صدف یاسمین کا نام دیا لیکن انہوں نے دلچسپی ظاہر نہ کی، صدف احسان نے کچھ پارٹی عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ سے صدف یاسمین والی نشست حاصل کرلی۔

جے یو آئی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری شروع کی تو صدف احسان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، پشاور ہائیکورٹ نے صدف احسان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ جے یو آئی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا اعلان کیا تو جے یو آئی نے اپنی ہی جماعت کی خاتون ایم این اے کو اجنبی قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ صدف احسان نامی خاتون کا نام ان کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا اور یہ کہ الیکشن کمیشن نے ان کے کوٹے پر کسی اجنبی خاتون کو شامل کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو صدف احسان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا جس کے بعد صدف احسان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ وہ جے یو آئی کا حصہ ہیں اور ترجیحی فہرست میں شامل تھیں۔ صدف احسان کے مطابق جے یو آئی کی فہرست میں نمبر 3 پر ان کا نام تھا جبکہ صدف یاسمین ان کی والدہ کا نام ہے جو جے یوآئی کی سرگرم رکن ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے صدف احسان کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 11 مارچ کے اعلانیے کو کالعدم قرار دیا تھا اور ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کیا عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم پر وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی دعوؤں تک محدود، سیاسی بنیادوں پر جامعات کے قیام نے مالی بحران پیدا کردیا، مشیر تعلیم عامر عبداللہ

ویڈیو

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ