وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ 3 ماہ میں لاہور کی گلیوں اور بازاروں کی تعمیر و بحالی، اسٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
اجلاس میں جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔
اجلاس کو لاہور کی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر وترقی، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔
عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی، وزیراعلیٰ
اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج سسٹم بھی ٹھیک کیا جائے۔
اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزرا بلال یاسین، سید عاشق کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اوکاڑہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا، اور کہاکہ شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔