بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پی ٹی آئی نے سامنے آنے والے حقائق تشویشناک قرار دیدیے

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق نہایت تشویشناک قرار دیدیے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹرز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ (اینڈوسکوپی) کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ترجمان نے کہاکہ طبی معائنے میں بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے، ان کے نظامِ انہضام خصوصاً خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زیادہ مقدار سے پیدا ہونے والے زخم واضح نمایاں ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاکہ زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ خصوصاً ہونٹوں پر نمایاں ہونے والے اثرات بھی تاحال باقی ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ آج کے نتائج نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں حکومت اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تاخیر کی اصل وجوہات بھی قوم پر آشکار کردی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زہریلی خوراک دیے جانے کے اتنے عرصے بعد بھی بشریٰ بی بی کے جسم میں اس کے اثرات زہر کی نوعیت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کو واضح کرتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

ترجمان نے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔ انہیں مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو کسی بڑے خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہاکہ لازم ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی مفصل تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ بشریٰ بی بی کو ان کا بنیادی حق دے اور ایک بیہودہ ٹرائل کے ذریعے سنائی جانے والی سزا معطل کرکے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کرے۔

ترجمان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کو پیشِ آنے والے کسی بھی حادثے کی صورت میں بانی چیئرمین ذمہ داران کی نشاندہی کرچکے ہیں، ان سے حساب قوم لے گی۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے نجی اسپتال میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں تاہم گیسٹرو کی معمولی شکایت بتائی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے بلڈ ٹیسٹ سے انکار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل