گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ پوسٹ پر صارفین سیخ پا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی حالیہ پوسٹ سے صارفین کو سیخ پا کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے چند تصاویر پر مشتمل خوبصورت جھلکیاں مداحوں کی خدمت میں شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لہنگا چولی میں دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

معروف کلاتھنگ برانڈ ’حسین ریہر‘ کے اس جوڑے میں ڈیپ نیک پر بنی سیاہ ویلوٹ کی چولی شامل تھی جسے گلوکارہ نے سنہرے کڑھائی سے بنے سیاہ لہنگے کے ساتھ زیب تن کرکے حسن کی انتہا کردی جبکہ نیٹ کا سیاہ دوپٹہ بھی اس جوڑے میں شامل تھا جسے آئمہ بیگ نے بڑی ہی نزاکت کے ساتھ اس انداز سے خود پر لپیٹا کہ ہر دیکھنے والا اپنی آنکھیں جھپکانا بھول گیا۔

خوشگوار موڈ میں رات کی تاریکی میں رونق لگاتی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد جہاں کئی مداحوں نے انکی جم کر تعریفیں کیں وہیں کئی صارفیں ایسے بھی تھے جنہوں نے گلوکارہ کے بولڈ ڈریسنگ سینس پر تنقید کی برسات کرڈالی۔تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ،’آئمہ بیگ مکمل کپڑے پہننا بھول گئی ہیں۔’

ایک اور صارف نے گلوکارہ کے بڑے گلے پر بھی غصے کا اظہار اورطنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ،’اتنا چھوٹا گلہ؟،’ایک اور صارف نے لکھا کہ،’ہر کسی کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتی لیکن مجھے ان کے چہرے پر کسی قسم کا نور نظر نہیں آتا۔ ’جبکہ کئی صارفین گلوکارہ کے فیشن سینس پر اپنی محبتوں کو نفرت میں تبدیل کرتے نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!