کہاں کس کی حکومت اس سے غرض نہیں، ملکی مفاد کے لیے سب اکٹھے ہو جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہاں کس کی حکومت ہے، ضروری ہے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں سب اکٹھے ہو جائیں۔

کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے۔ تاجر تہیہ کرلیں کہ ہم نے 5 سال میں برآمدات کو دگنا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاجر معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہمیں ذاتی پسند ناپسند سے بالا تر ہوکر اکٹھا ہونا پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہم اسمگلنگ کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہے، تاہم اس پر قابو پانے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں جو مواقع مل رہے ہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ ملکی حالات کی بہتری کے لیے انڈیا کے ساتھ ہاتھ ملائیں، اس کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے بھی ہاتھ ملائیں۔

تاجر رہنما عارف حبیب نے ملکی بہتری کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی قیمت کم کریں تاکہ سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے شرح سود بھی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلند شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں آنے سے کتراتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp