پاک کینیڈا سیاسی معاملات پر دوطرفہ مشاورت، کینیڈین کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سیاسی معاملات پر دوطرفہ مشاورت کا پانچواں دور جمعہ کو اوٹاوا میں منعقد ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مریم آفتاب نے کی جبکہ کینیڈین، وفد کی سربراہی اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر انڈو پیسیفک ویلڈن اپ نے کی، دونوں ملکوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مزید تعاون کے مواقع اور امکانات کی نشاندہی کی، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں، انسداد دہشت گردی اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے کینیڈین فریق کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون اور بات چیت کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، اس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین فریق کو جنوبی ایشیائی خطے بالخصوص افغانستان، پاک بھارت تعلقات اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور باہمی مناسب تاریخوں پر اسلام آباد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں