پی ٹی آئی کی سوچ ہی سیاسی نہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ ہی سیاسی نہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نجات ملے مگر بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معاملات طے کرلیں اور ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شہریار آفریدی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی مگر دوسری طرف سے جواب نہیں آیا۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اخلاقی جرات کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے