کس قسم کے ویزوں پر سعودی عرب پہنچنے والوں کو حج پرمٹ نہیں ملے گا؟ فہرست جاری

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ان ویزوں کی فہرست جاری کردی ہے جن پر مملکت پہنچنے والے افراد حج ادا نہیں کرسکتے۔

وزارت حج و عمرہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں تنبیہہ کی کہ حج کا ویزا نہ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ ویزے کے بغیر حج نہیں ہوگا لہٰذا حج کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ مملکت آمد سے قبل ویزا حاصل کیا جائے۔ وزٹ، ٹورسٹ، ورک اور ٹرانزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے حج نہیں کرسکتے۔

وزارت حج و عمرہ کے حکام نے واضح کیا کہ حج کے لیے درخواست دینے یا پرمٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 13 جون 2024 (7 ذی الحجہ 1445ھ) ہے۔چنانچہ وہ افراد جنہوں نے اس سےقبل حج کی ادائیگی نہیں کی وہ دستیاب نشستوں پر درخواست دے سکتے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ اس سال داخلی عازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس کریں۔ جن میں کووڈ ویکسین، انفلوائنزا ویکسین کی ایک خوراک جبکہ میننجائٹس ویکسین کی ایک خوراک گزشتہ پانچ برسوں میں لی ہو اور ان سب کا ریکارڈ صحتی ایپ پر موجود ہو۔

وزارت حج کا کہنا ہے حج درخواست منظور ہونے پر پرمٹ ابشر پلیٹ فارم پر جاری ہوگا جہاں سے اسے پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp