محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

21  مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جو 22 مارچ سے  اثر دکھائےگا۔ 21  مارچ سے کوئٹہ، ژوب، قلات، بارکھان، خضدار، زیارت، نصیر آباد، سبی اور جعفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اس دوران ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، پنجگور، دالبندین، نوکنڈی، گوادر، لسبیلہ اور مکران ساحل پر بھی بارش متوقع ہے۔

21 مارچ سے خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات سمیت چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک اور کوہستان میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

21 سے 24 مارچ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، گلگت اور کشمیر میں بارش جبکہ 21  سے 23 مارچ کے دوران سندھ اور کراچی میں بادل برسیں گے۔

بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری ملک میں کچے مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب سکتے ہیں۔ ندی نالوں میں ظغیانی جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ