انوشکا شرما ویرات کوہلی کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انہیں ویرات کوہلی کے کپڑے پہننا اچھا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے کپڑے پہن لیتی ہیں اور بعض اوقات وہ یہ کپڑے کسی خاص وجہ سے پہنتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ ویرات کی الماری سے کچھ کپڑے ادھار لے لیتی ہیں جن میں زیادہ تر ٹی شرٹس اور جیکٹس شامل ہوتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ایسا اس لیے کرتی ہیں کیونکہ جب وہ ویرات کوہلی کے کپڑے پہنتی ہیں تو وہ بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں اہلیہ کے لیے محبت بھرے جذبات شامل تھے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’اگر میں آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل طور پر کھو چکا ہوتا۔ سالگرہ مبارک ہو میری محبت۔ آپ ہماری دنیا کے لیے روشنی ہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں2024 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا 15فروری

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری