’سلامی بھی بھیج دیں‘، توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور ریڈیو براڈکاسٹر توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

توثیق حیدر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہم دونوں یہ خبر آپ کو خود بتانا چاہتے تھے لیکن ہمارے یوٹیوبرر اتنے پروفیشنل ہیں کہ اس سے پہلے ہم یہ خبر بتاتے انہوں نے اس کو وائرل کر دیا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں آج صبح اٹھا تو مجھے پتہ چلا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی ہے۔ اور اس شادی کا مجھے خود بھی نہیں پتہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th)

فرح سعدیہ نے کہا  کہ اتنی اچھی اے آئی تصویر بنائی ہوئی تھی توثیق حیدر اس میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔ اور اب سلامی بھی بنتی ہے، اگر آپ نے اس ویڈیو سے دو لاکھ کمایا ہے تو ہمیں بھی پچاس پچاس ہزار بھیج دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور اے آئی کے ذریعے ایسی جعلی تصاویر بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنا وقت کسی زیادہ مثبت اور تعمیری کام میں صرف کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’فرش پر بیٹھ کر سلامی کے پیسے گن رہی تھی‘، عفت عمر کا شادی کی پہلی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف

یاد رہے کہ توثیق حیدر پاکستان کے معروف ٹی وی اور ریڈیو براڈکاسٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 1987 میں ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور ملک کے پہلے ایف ایم ریڈیو کی ابتدائی آواز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی میزبانی اور اداکاری کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

دوسری جانب فرح سعدیہ پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ہیں جنہوں نے ڈرامہ ’بندھن‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد متعدد کامیاب ڈراموں اور طویل عرصے تک مارننگ شوز کی میزبانی کے باعث انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان قائم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک