بکری کو بچانے کی کوشش، چشتیاں میں 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہاول نگر کے علاقے چشتیاں میں کنویں میں دم گھٹنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بکری کنویں میں گر گئی، بکری کو بچانے کے لیے نوجوان باری باری کنویں میں اترتے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا

تاہم اندر آکسیجن کی کمی کے باعث ان کا دم گھٹ گیا اور تینوں جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی