او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شرکت

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے شرکت کی، اجلاس اس وقت گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری ہے۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کی۔ وزیر خارجہ دوران اجلاس شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سربراہی اجلاس میں پاکستان کی ترجیحات میں اسلامو فوبیا کا خاتمہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خاتمے پر امت کا اجتماعی موقف شامل ہیں۔

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دے گا۔ بین الاقوامی برادری پر زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کو فلسطین میں گھنائونے جرائم کے ارتکاب سے روکنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری طور پر نمایاں جنگ بندی نافذ کرانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

بین الاقوامی برادری اسرائیل پر زور دے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، انسانی امداد میں سہولت فراہم کرے، شہریوں کو تحفظ اور مجرموں کو گرفتار کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر جوابدہ بنائے۔

واضح رہے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو متفقہ طور پر کانفرنس بیورو کا وائس چیئر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟