سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ، نیا ادارہ قائم

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر کے نیا ادارہ بنا دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام سے نیا ادارہ بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کا تحقیقاتی ادارہ ایکٹ کی شق 29 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور  یہ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرے گا۔

ایف آئی اے اس ایکٹ کے تحت نامزد تحقیقاتی ادارے کے امور سرانجام دینا روک دے گی اور تمام اہلکار، کیسز، انکوائریز ، تحقیقات ایف آئی اے سے این سی سی آئی اے کو منتقل کردے گی۔

حکومت این سی سی آئی اے کے ڈی جی کا تقرر 2 سال کے لیے کرے گی۔ ڈی جی این سی سی آئی اے پولیس آرڈر 2002 کے تحت آئی جی کے اختیارات استعمال کریں گے۔

این سی سی آئی اے کے معاملات کو وزارت داخلہ دیکھے گی اور یہ بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے نامزدہ ادارہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سائبرکرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے اور سائبر کرائم سے متعلق تمام مقدمات کا اندراج اور پراسیکیوشن نئی ایجنسی خود کرے گی۔

مزید برآں این سی سی آئی اے کے اپنے تھانے ہوں گے اور افسران کو سائبر کرائمز سے متعلق خصوصی تربیت دی جائے گی۔

الغرض ملک بھرمیں سوشل میڈیا اور ایپس سے متعلق تمام معاملات این سی سی آئی اے دیکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟