ہمارے ساتھی پر تشدد کیوں کیا، کھاریاں میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھاریاں میں ساتھی خواجہ سرا پر تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا بول دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے اور ہنگامہ برپا کردیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں نے تھانے کا فرنیچر اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا جبکہ تھانے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

بعد ازاں خواجہ سراؤں نے جی ٹی روڈ کھاریاں کو بلاک کردیا اور کہاکہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان پر تشدد کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے کہاکہ پولیس نے رات بھر خواجہ سراؤں کو حراست میں رکھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی پولیس اہلکار نے خواجہ سرا پر تشدد کیا ہے تو جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز