سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ پاکستان کو سراہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شراکت داروں کے درمیان سفارتی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں، میرے پاس سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پرمزید تبصرہ کے لیے کچھ نہیں ہے، ان کے دورہ پاکستان کی حمایت اور اسے سراہیں گے۔

پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے سے متعلق سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک