حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کو حج آپریشن کے سلسلے میں پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔

سب سے پہلی فلائٹ کراچی سے پی اے 176 کے ذریعے 179 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی، کراچی ہی سے پی ایف 754 دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔

اسلام آباد سے پی اے 276 تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔ عازمینِ حج کا استقبال سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت وتعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر، اور وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کیا۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ ہم عازمینِ حج کی اولین پرواز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایک تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم حجاج کرام کا استقبال کریں، لیکن ہم یہاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں کہ حجاج کرام کو سہولتیں مہیا کرتے ہوئے ان کے سفر حج کو آسان ترین بنائیں۔

حج کی سعادت حاصل کرنے اسلام آباد سے آئے محمد اسد اللہ سے بات چیت کے دوران ان کی خوشی دیدنی تھی، اس مبارک سفر کی تھکاوٹ کے باوجود ہشاش بشاش لگے۔ انہوں اپنے سفر کو آرام دہ کہا، اور اللہ کے حضور قبول ہونے کی دعا کرتے رہے۔

عازمینِ حج کی خدمت پر معاونین حج بھی تندہی کے ساتھ حجاج کی رہنمائی میں مصروف نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں