’کس کھلاڑی کا ہیئر اسٹائل سب سے اچھا ہے‘، صارفین کو کس کا اسٹائل پسند آیا؟

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی، ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب، نسیم شاہ، اعظم خان اور دیگر کھلاڑیوں کو فوٹو شوٹ کراتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ عمران صدیق نے پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کس کھلاڑی کا ہیئر اسٹائل سب سے اچھا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ صائم ایوب نے رضوان کی کٹ پہن کر فوٹو شاٹ کرایا ہے، انہوں نے کہا کیا آپ کو اپنی کٹ نہیں مل رہی تھی۔

عروج جاوید نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہر بار فوٹو شوٹ کرانا لازمی ہوتا ہے؟

ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کدھر ہیں، پوری ویڈیو بابر اعظم کے انتظار میں دیکھ لی لیکن وہ نظر ہی نہیں آئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی سیریز پاکستان کے لیے بہت مشکل ہوگی کیونکہ آئرلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں