پاسپورٹ آفس: ایجنٹ مافیا غائب، لمبی قطاریں نہ غیر ضروری انتظار کی زحمت مگر کیسے؟

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعطیل کے باوجود گارڈن ٹاؤن لاہور میں 24/7 پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر نہ کوئی ایجنٹ مافیا نظر آیا نہ کوئی لمبی قطاریں نہ عوام کو غیر ضروری انتظار کی زحمت کا سامنا تھا۔ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدل گئی، اس مثبت تبدیلی پر شہری خوش اور مطمئن نظر آئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔ وہاں موجود میاں داؤد نامی شخص نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ، 30 برس بعد گارڈن ٹاون کے رہائشیوں کی سنی گئی۔آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا، آپ ہمارے محسن ہیں۔

پاسپورٹ آفس میں موجود دیگر شہریوں نے بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عوام کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ وزیر داخلہ شہریوں کے مسائل سنے اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو انہیں بروقت حل کرنے اور شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے، رش بھی کم ہوا ہے اور شہریوں کے لیے انتظار کی زحمت بھی ختم ہوئی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید سہل اور آسان بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن شہریت کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کی اجازت، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘