بھارت: دولہا کا عجیب ترین عمل جس پر دلہن نے شادی سے منع کردیا

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسان کی زندگی میں کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جو اس کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں جن میں سے ایک شادی بھی ہے۔ آدمی نہ صرف اس دن کے لیے پرجوش ہوتا ہے بلکہ اس کے لیے خوب تیاریاں بھی کرتا ہے تاکہ ان لمحات کو یادگار بنایا جاسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہن شادی کے منڈپ میں اپنے دولہا کا انتظار ہی کرتی رہ گئی لیکن وہ وہاں آیا ہی نہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ بہار کے علاقے سلطان گنج کے اس ہونے والے دولہا نے شادی کی خوشی میں اتنی شراب پی لی کہ  وہ تقریب میں آنا ہی بھول گیا۔

دلہن اور اس کے اہل خانہ اس کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آیا تاہم دولہے پر سے جب شراب کا نشہ اترا تو وہ دلہن کے گھر پہنچا مگر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

اپنے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ وہ زندگی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہ سمجھتا ہو۔

علاوہ ازیں دلہن کے اہل خانہ نے دولہا والوں سے شادی کے انتظامات پر خرچ ہونے والی رقم ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی