این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ جس کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40، ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بسوں کا ٹول ٹیکس 100 سے بڑھا کر

 130 جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا 250 سے بڑھا کر 350 کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لیے ٹیکس 100، ویگن کے لیے 320 جبکہ ٹرک کے لیے 600 روپے ہوگا۔ اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لیے ٹیکس 350، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا۔ایم 1 موٹروے پر بس کے لیے ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔

ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم  موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 500، ویگن کے لیے 750 روپے کر دیا گیا۔ ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لیے ٹول ٹیکس 2100 سے 2500 روپے کر دیا گیا

ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 650 ، ویگن کا ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 2600 سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے۔ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 900، ویگن کا 1300 جبکہ ٹرکوں کا 3500 سے 4500 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 550، بس کا ٹول ٹیکس 1900 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم