دنیا بھر میں سب سے عمردراز دولہا اور دولہن کے چرچے

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وہ کہتے ہیں نا کہ د ل ہونا چاہیے جوان عمر میں کیا رکھا ہے۔ پیار تو کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ ایسے ہی ایک جوڑے کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کے مارجوری فٹرمین اور برنی لٹ مین نے ایک بار پھر یہ ثابت کردکھایا ہے ۔ 102 سال کی مارجوری فٹرمین نے 100 سال کے برنی لٹ مین کے ساتھ شادی رچائی ہے اور کافی خوش ہیں۔

دونوں 9 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ۔ جب انہوں نے اپنے اہل خانہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو سب خوشی سے جھوم اٹھے ۔ سب نے مل کر شاندار انعقاد کیا ۔لٹ مین کی پوتی سارا لٹ مین نے بتایا کہ جب ان کے دادا نے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تو اہل خانہ حیرت زدہ بھی تھےاور کافی خوش بھی تھے ۔ دادا جی چاہتے تھے کہ شادی کو قانونی درجہ دیا جائے، اس لئے انہوں نے 19 مئی کو شادی کرنے کے بعد میریج رجسٹریشن بھی کرایا ۔ ہم حقیقت میں خوش ہیں کہ ہمارے دادا جی کے ساتھ رہنے کیلئے کوئی تو ہے ۔ اس شادی کے ساتھ وہ سب سے عمردراز دولہا اور دولہن بن گئے ہیں ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سب سے عمر دراز جوڑے کی شادی کا موجودہ ورلڈ ریکارڈ برطانیہ کے ڈورین اور جارج کربی کے نام ہے جن کی 2015 میں شادی ہوئی تھی ۔ اس وقت دونوں کی کل عمر 194 سال اور 279 دن تھی ۔

اس حساب سے دیکھیں تو مارجوری فٹرمین اور برنی لٹ مین 202 سال کی عمر میں شادی کی ۔ سارا لٹ مین نے کہا کہ ہم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو اسے سب سے عمر دراز شادی کا اعلان کرنے کی تجویز بھیجی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری تجویز قبول کی جائے گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟