حماس کے دام میں آئے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، کئی قیدی بنا لیے گئے

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی آزادی پسند تحریک حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوؤں نے ہفتے کے روز شمالی غزہ کے جبالیہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا، کچھ فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا، اسرائیلی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ‘ہمارے جنگجوؤں نے صہیونی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگانے کے لیے آمادہ کیا، جنگجوؤں نے گھات میں آئے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، کچھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے اور متعدد کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔

اسرائیل کی تردید

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے اس دعوے کی تردید کی ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ’ایسا کوئی واقعہ نہیں پیش آیا، جس میں کسی فوجی کو اغوا کیا گیا ہو۔‘

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘