اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں، چینی صدر شی جنگ پنگ

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے، چین ایسی جامع امن کانفرنس کی حمایت کرتا ہے جس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنا عرب کوآپریشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ترقی کے کئی مواقع موجود ہیں، لیکن جنگ اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل، حماس جنگ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھی انصاف ہمیشہ کے لیے غائب نہیں رہنا چاہیے۔

صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ ان کا ملک اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے اور تنازع کے حل کے لیے ایسی امن کانفرنس بلانے کا بھی حامی ہے جس سے یہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔

فلسطینیوں کی رفع سے جبری بے دخلی کو روکا جائے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

اس موقع  پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فلسطینی شہری غزہ سے نہیں نکالے جائیں گے۔ ’عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد کی فراہمی اور اسرائیلی فورسز کے محاصرے کو ختم کیا جائے۔‘

مصری صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کو جبری طور پر ان کی اپنی ہی سر زمین سے بے دخل کیے جانے سے بھی روکا جائے۔

یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ 8 ماہ سے اسرائیل، حماس جنگ کے دوران غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 35 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘