91 سال کی عمر میں گرینڈ کینیئن عبور کرنے والے شخص نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کولوریڈو  سے تعلق رکھنے والے 91 سالہ بزرگ نے گرینڈ کینیئن پیدل عبور کرنے والے دنیا کے معمر ترین شخص کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

91 سالہ بزرگ ’جان جیپکیما‘ نے تقریباً 24 میل کا پیدل سفر کرکے گرینڈ کینیئن رم ٹو رم عبور کرنے والے معمر ترین شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان جیپکیما کی عمر 91 سال اور 152 دن تھی جب انہوں نے اور ان کے دوستوں کے گروپ نے اپنی پانچ دن کی بیک پیکنگ ہائیک مکمل کی۔

’جیپکیما‘ کے مطابق انہوں نے چار ماہ تک روزانہ 5-8 میل پیدل چل کر تیاری کی۔

اس گروپ نے شمالی رم کی جانب سے سفر کا آغاز کیا تھا جو 14.3 میل چلتے ہوئے 6,000 فٹ نیچے وادی میں پہنچا، جہاں وہ برائٹ اینجل ٹریل کی طرف بڑھا اور تقریباً 9.6 میل اور 4,500 فٹ اوپر سفر کے بعد جنوبی کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

’جیپکیما‘ اپنی اس کامیابی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ’جب انہیں عالمی ریکارڈ کے زمرے کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے ایک اور ٹریک طے کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

بزرگ شہری ’جیپکیما‘ کے مطابق انہوں نے اپنی کوشش کے لیے چار ماہ تک روزانہ 5-8 میل پیدل چل کر تیاری کی۔

جیپکیما نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ’میں نے ایک مکمل پیک کے ساتھ بہت سا پیدل سفر کیا‘۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں 30 پاؤنڈ کے پیک کے ساتھ صبح کی کافی تک تین میل پیدل چلوں گا اور پھر گھر واپس جاؤں گا‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں