قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرپرسن نیلوفر بختیار کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں’آرٹ آف پیرنٹنگ‘ اقدام کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شراکتی تنظیموں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، قائداعظم یونیورسٹی سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی، آغا خان یونیورسٹی اور دختران پاکستان نے شرکت کی۔

وزارتوں کے نمائندوں کی شرکت

اس موقع پر پالیسی فریم ورک پر تبادلہ خیال اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت اطلاعات، وزارت انسانی حقوق، وزارت صحت اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اہم نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

آغوش اور پرورش گائیڈ بکس

میٹنگ میں ٹرینر ٹریننگ کے لیے گائیڈ بکس آغوش اور پرورش پر جامع بات چیت کی گئی، یہ گائیڈ بکس پیدائش سے لے کر 19 سال تک کی عمر تک بچوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے ضروری پہلوؤں کا احاطہ کریں گی، جس میں ضروری توجہ، پرورش کے لیے ضروری خصائص اور مختلف ترقیاتی مراحل کے لیے مناسب علاج کی تفصیل دی جائے گی۔

چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں تمام شراکت دار تنظیموں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ معذور بچوں کی نشوونما اور جنسی استحصال کے بعد آبادکاری پر توجہ مرکوز کرنے والے خصوصی ابواب ان گائیڈ بک کا حصہ لازمی بنائے جائیں۔

شرکا نے گائیڈ بکس کے ابواب کا گہرائی سے جائزہ لیا اور قیمتی تجاویز  پیش کیں۔  پالیسی کا باضابطہ آغاز اور مختلف شراکت داروں کو کاموں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔ مختلف وزارتوں سے نئے شامل ہونے والے نامزد افراد کی شمولیت کو بڑھانے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں اس قومی مقصد میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون