کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کو کینیڈا کی حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نوازا ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے حکومتِ کینیڈا کی جانب سے کلچر، آرٹ اور لٹریچر کے شعبے میں اعلیٰ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انور مقصود کو سرکاری پِن اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے۔

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کا کہنا تھا کہ حکومتِ کینیڈا پاکستانی لیجنڈ انور مقصود کی اردو ادب اور آرٹ میں خدمات کو سراہتی ہے اور وہ پاکستان کی ایک مثبت تصویر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پورے پاکستان کو ان پر فخر ہے، شفقت علی کا کہنا تھا کہ میرا اعزاز ہے کہ میں انور مقصود کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے خوش آمدید کہہ رہا ہوں اور کینیڈا میں ان کے کامیاب شوز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر انورمقصود کا کہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان ہے، اس اعزاز پر میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے کینیڈا کا شکرگزار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے