’جیتا ہوا میچ ہارنا کوئی ہم سے سیکھے‘ : شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم پر برہم

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارت نے روایت براقرار رکھتے ہوئے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ انڈیا کے 119 رنز کے تعاقب میں پاکستان 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکا۔

پاکستان اس سے قبل ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں تاریخی عبرتناک شکست سے دوچار ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنا اب خاصا مشکل نطر آتا ہے۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں اپنے 2 میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم سپر 8 راؤنڈ میں جانے کے لیے ایک مرتبہ پھر سے دوسری ٹیموں پر انحصار کرنے لگی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انڈیا سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ شدید غصے میں نظر آئے، شائقین کا کہنا تھا کہ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی انڈیا سے شکست کی ذمہ دار بیٹنگ لائن ہے۔

صحافی محمد حسن رضا نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جیتا ہوا میچ ہارنا کوئی ہم سے سیکھے۔

صحافی عاصمہ شیرازی لکھتی ہیں کہ ذہنی طور پر شکست قبول کر لی جائے تو فتح بھی شکست میں بدل جاتی ہے۔ ہماری ٹیم ہارنا سیکھ گئی ہے اور جیتنا بھول چُکی ہے ۔ انہیں دباؤ سے بچنے کے لیے نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔

پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے رضا بٹ نے طنزاً لکھا کہ ٹیم تو ہمیشہ کی طرح وڑ گئی ہے اب ان سے صرف ماڈلنگ اور شاپنگ کروائی جاسکتی ہے۔

 سابق کپتان سلیم ملک نے عماد وسیم کو جان بوجھ کر میچ ہرانے کا ذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آؤٹ ہوئے بغیراس بات کو یقینی بنایا کہ ایوریج بھی بڑھتا رہے۔ اگر بطور بلے باز اسکور نہیں ہو رہا تو آؤٹ ہونے کے بجائے پورا اوور ضائع کرتا تھا۔

حیدر علی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ  فارم 47 کے مطابق یہ میچ پاکستان نے جیتا ہے۔

ڈیجی فیوژن نامی ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کا میچ ہارنے کے لیے خصوصی کوشش درکار ہوتی ہے لیکن پاکستان نے کسی طرح یہ کارنامہ انجام دے ہی دیا۔

صحافی حامد میر نے کہا کہ انڈیا سے میچ ہارنے کے بعد عماد وسیم، شاداب خان اور افتخار احمد سے بلا واپس لے لینا چاہیے۔

بھارت سے بری طرح شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے جیتا ہوا میچ ہارے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈیا سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی کیس: سپریم کورٹ کا مقدمہ 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں کے باہر فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ

پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ