شادی کی تقریب میں عروسی لباس پہنے دلہن انتقال کرگئی

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصرکے المنیا گورنریٹ میں پیش آنے والے ایک حادثے میں شادی کی خوشی اچانک ماتم میں بدل گئی، جب اپنی ہی شادی کی تقریب میں سفید عروسی لباس پہنے بیٹھی دلہن اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق المنیا گورنریٹ میں واقع بنی مزار سینٹر کے ایک چرچ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے پر تاخیر کا شکار رہے۔

رپورٹ کے مطابق جب نینسی نامی دلہن کو اسپتال لے جایا گیا تو وہاں حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گئی۔ معائنے پر پتہ چلا کہ لڑکی کی عمر بیس سال تھی اور تقریب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا جس نے اس کی جان لے لی۔

تاہم، اس واقعے میں کسی مجرمانہ سازش کا ثبوت نہیں ملا اور موت کو حادثاتی قرار دیا گیا۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے لاش کو دفن کرنے کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کردی۔

لاش گھر پہنچتے ہی دونوں خاندانوں میں صف ماتم بچھ گئی، دلہن کی موت کے بعد شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی