پی ٹی آئی میں ن لیگ کے پلانٹڈ لوگ ہیں، حنیف عباسی کا انکشاف

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ن لیگ کے کچھ پلانٹڈ لوگ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اگر ہمارا بندہ ہے تو ہمیں داد دیں، رؤف حسن جیسے لوگوں کی عیاشیاں لگی ہیں ایک سے دوسری پارٹی میں جاتے رہتے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہوسکتا ہے رؤف حسن ہمارے کام آرہے ہوں، ہم نے اپنا بندہ پلانٹ کیا ہوا ہے، ان کو پتا ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے، جیسے رؤف حسن نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کے بارے میں بتایا۔

’ہم بھی یہی کہتے ہیں تحریک انصاف فارن فنڈنگ والی جماعت ہے،اس بات کی تصدیق رؤف حسن کررہے ہیں۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ نام نہیں بتاتے لیکن پی ٹی آئی کے اندر کچھ اور بھی ہمارے پلانٹڈ لوگ ہیں، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام آتے ہیں، ہم پلانٹڈ لوگوں کو پیسے تو نہیں دیتے لیکن ان کو امید ہے ان کو کچھ بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حنیف عباسی کی بریت کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

حنیف عباسی نے کہا کہ فضل الرحمان اور محموداچکزئی کو ہی دیکھ لیں، کچھ تو اصول ہونے چاہئیں، یہ دونوں پی ٹی آئی کی جھولی میں جا کر بیٹھنے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے معافی تومنگوا لیتے، فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ قرار دینے والی بات پر کھڑا رہنا چاہیے تھا۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی سے متعلق سوال پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہے، توشہ خانہ ٹوبانی پی ٹی آئی کے لیے ایک سرپرائز کیس ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ