وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی عدالتوں سے انصاف تول کر کرنے کی اپیل

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام انصاف کو تبدیل کرنا سب کی ذمہ داری ہے،عدلیہ سے گزارش کروں گا کہ انصاف تول کر کریں، اٹک کچہری میں وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس اور حکومت کے لیے چیلینج ہے،انصاف ہوگا بھی اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا  کہ اٹک کچہری میں وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس اور حکومت کے لیے چیلینج ہے، ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، وکلا کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ہوچکا ہے، انصاف ہوگا بھی اور ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے جنگی بنیادوں پر فوجداری قوانین پر کام کیا ہے، فرسودہ نظام انصاف میں بہت سی اصلاحات ہونا ہیں اور سب کی ذمہ داری ہے کہ فرسودہ نظام انصاف کو تبدیل کریں، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گے، فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کے لیے بار کونسل سے بھی تجاویز لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وکلا دہشتگرد اور فساد پیدا کرنے والے نہیں ہیں، وکلا پر دہشتگردی کے پرچے درج کرانا عدلیہ کے شایان شان نہیں، عدالتوں سے گزارش کروں گا کہ وہ انصاف  تول کر کریں، عدلیہ وکلا کو گلے سے لگا کررکھے، جب تک میں وزیر قانون کے عہدے پر ہوں، وکلا پر ایک بھی دہشتگردی کا مقدمہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم