وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بوئنگ گلوبل کے صدر سے ملاقات، پی آئی اے بیڑے کی جدیدکاری پر گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے دوران بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے اور افغانستان کی کام ایئر کے درمیان انٹر لائن تعاون کا معاہدہ

ملاقات میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور پاکستان کے ایوی ایشن شعبے میں وسیع تر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق بوئنگ کی نظرثانی شدہ تجویز کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں طیاروں کی جلد ترسیل کے ممکنہ مواقع اور عبوری مدت کے لیے طیارے لیز پر لینے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی مالی معاونت، انجنوں اور اسپیئر پارٹس کی خریداری، دیکھ بھال اور گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کی بحالی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری اور بڑے ہوائی اڈوں کے انتظام کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا لندن آپریشن بڑھانے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں

انہوں نے ایوی ایشن سیفٹی کی استعداد کار میں اضافے، ضابطہ جاتی امور میں تعاون اور امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بوئنگ کی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے کی طویل مدتی ترقی کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp