پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف سماجی رابطے کی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنزکن پابندیوں کا پیکج ہیں؟
یہ رپورٹ ’ٹک ٹاک‘ کی شفافیت، تحفظ اور شمولیت کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کرتی ہےاور اعتماد کی تعمیر اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے لیے بھی اُس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
جنوری تا مارچ میں حذف کی گئی ویڈوز
2024 میں، جنوری تا مارچ کے عرصے کے دوران ’ٹک ٹاک‘ کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد ہے۔
اِن میں سے 129,335,793 ویڈیوز کی نشاندہی کی گئی اور اُنہیں نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیزکے ذریعے حذف کیا گیا تاہم مزید جائزے کے بعداُن میں سے 6,042,287 ویڈیوز کو بحال کر دیاگیا۔
ویڈیوز کے حذف کے لیے سیفٹی ٹولز کا استعمال
شفافیت میں اضافے کے لیے ’ٹک ٹاک‘ نے پہلی مرتبہ اپنے کمنٹ سیفٹی ٹولز کے ذریعے حذف کیے گئے اور فلٹر کیے گئے تبصروں کی تعداد جاری کیں ہیں۔ ’ٹک ٹاک‘ نے 3 ماہ کے اِس عرصے میں کمنٹ سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کا گورکھ دھندا کیسے جاری ہے؟
صرف پاکستان میں، اس پلیٹ فارم نے پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 20,207,878 ویڈیوز کے خلاف کارروائی کی گئی جن سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔
مزید برآں ’ٹک ٹاک‘ نے جارحانہ طور پر اسپام اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کا تعاقب کیا اور خودکار اسپام اکاؤنٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کیا۔
24 گھنٹوں کے اندر حذف ہونے والی ویڈیوز کی تعداد
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریباً 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا تھا اور اس طرح سہ ماہی کے لیےفعال انداز میں حذف کرنے کی شرح عالمی سطح پر متاثر کن رہی جو 99.8 فیصد تھی۔
نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے ’ٹک ٹاک‘ نے 13 سال سے کم عمر افراد کے 21,639,414 اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کے نئے ’اے آئی ٹول‘ سے قابلِ اعتراض مواد بنایا جا سکتا ہے؟
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو نہایت احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جاسکے جو تمام صارفین کے لیے محفوظ ، جامع اور مستند ہو۔ گائیڈ لائنز تمام کنٹنٹ اور صارفین پر یکساں طور پر لاگو کی جاتی ہیں کیوں کہ ’ٹک ٹاک ‘اپنے انفورسمنٹ کے اقدامات میں مستقل مزاجی اور شفافیت کے لیے کوشاں ہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور انسانی نگرانی کے ذریعے ’ٹک ٹاک‘ مؤثر طریقے سے ایسے کنٹنٹ کی نشاندہی کرتاہے اور جائزہ لیتا ہے جو گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرے۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا وقتاً فوقتاً اجرا کنٹنٹ اور اکاؤنٹ کے اقدامات کے پیمانے اور نوعیت کے بارے میں انسائٹس فراہم کرتا ہے، جو مکمل شفافیت کے حوالے سے ’ٹک ٹاک‘ کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
2024 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ’ٹک ٹاک‘ کے کنٹنٹ کی گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات بھی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔