زونگ فورجی نئی بلندیوں کی جانب گامزن، 400 نئی فورجی سائٹس کا اضافہ

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے ڈیٹا نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے 400 سے زیادہ فورجی سائٹس کا اضافہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے دوسرے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک کے طوپر زونگ فورجی کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔ زونگ فورجی پورے پاکستان میں ڈیٹا تک رسائی کویقینی بنانے کے عزم کے تحت 49 ملین صارفین کو سروسز فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی اے کو کس ٹیلی کام آپریٹر کے خلاف صارفین کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں؟

کمپنی نے بتایا کہ یہ کوشش وسیع اور بااعتماد کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ زونگ فورجی نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا بڑا منصوبہ مکمل کیا ہے۔ زونگ فورجی نے 2T2R ٹیکنالوجی کو جدید 8T8R ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے اور سی پیک روٹ کے ساتھ دور دراز علاقوں میں منصوبوں کے ذریعے اپنے صارفین کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک کی پائیداری کے لیے اپنی وابستگی کے ایک اہم حصے کے طور پر زونگ فورجی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے عرصہ میں 1400 سے زیادہ پاور اپ گریڈ مکمل کیے ہیں، ان میں لی لون سالوشنز(Li-Ion solutions) بھی شامل ہیں، جو روایتی پاور بینکوں کے مقابلے میں تیز رفتار اور زیادہ عرصہ تک چلنے والی بیٹری چارجنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہواؤے اور ZTE کے حکام نے بھی زونگ فورجی کے ساتھ مل کر ان کامیابیوں کا جشن منایا اور مستقبل کی کوششوں میں اپنی مسلسل حمایت کااعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

کمپنی کے مطابق زونگ فورجی کی قیادت نے اہداف کے حصول میں انجینیئرنگ اور کمرشل ٹیموں کو ان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کمرشل ٹیموں کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کاروبار کی ترقی میں کوششوں پر انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مکمل مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

زونگ فورجی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مسٹر لیو جیان ہوئی (Lu Jianhui) نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور جدت کی یہ کامیابیاں ہماری انجینیئرنگ اور کمرشل ٹیموں کی محنت اور باہمی تعاون کے جذبے کا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اسمارٹ فونز اور ٹیلی کام خدمات پر عائد کردہ ٹیکس پر نظرثانی کرے، جاز سی ای او

انہوں نے کہاکہ ہم بے مثال سروسز کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہیں۔ اپنے صارفین اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہم اپنے شراکت داروں، ہواؤے اور ZTE کے مسلسل تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں جس کی بدولت ہم بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں