جج جنگل راج کے آگے ڈھیر، اب عوام عمران خان کو انصاف دلوائیں گے، پی ٹی آئی

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پ ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ججوں کے جنگل راج کے قدموں میں ڈھیر ہونے کے بعد عمران خان کا انصاف اب قوم کے ذمے ہے جو جلد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے ’جھوٹے اور جعلی‘ مقدمات میں داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواستوں کے اخراج پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا انصاف اب قوم کے ذمے ہے اور وہی جلد فیصلہ سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد

ترجمان نے کہا کہ جھوٹے، بے بنیاد اور انتقام پر مبنی سینکڑوں سیاسی مقدمات سے جو اہداف حاصل نہیں ہوسکے وہ ’کینگرو‘ عدالتوں کے مضحکہ خیز اور بدنام فیصلوں سے بھی حاصل نہ ہوپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر بدترین شخصی آمریت کا قبضہ اور جنگل کے قانون کا غلبہ ہے اور عدلیہ کا آئین اور جمہور مخالف قوتوں کے ظالمانہ شخصی ایجنڈے کے سامنے سرنگوں کرجانا ملک میں عدل و انصاف کی دردناک موت کا سب سے بڑا محرّک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی تمام جعلی و گھٹیا کیسز میں بریت کے بعد 9 مئی کے بوگس مقدمات  میں  ضمانت مسترد کروانے کا مقصد انہیں مزید ناحق قید رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کا 9 مئی کے حوالے سے نیا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے من گھڑت کیسز کو بنیاد بنا کر گزشتہ ایک سال سے پروپیگنڈا کرنے والےآج تک کسی عدالت میں عمران خان پر لگائے گئے الزامات  کے حوالے سے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئین و انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے والے ججز فرد واحد کی قائم کردہ آمریت کے نشانے پر ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ آئین، قانون اور جمہوریت کے نام لیواؤں کو سماج کے ہر شعبے سے نکالنے اور نشان عبرت بنانے کے مکروہ سلسلے کی راہ نہ روکی گئی تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں