سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں 3 اسٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں خانپور کے علاقے سورج گلی میں 3 اسٹون کرشنگ پلانٹس فوری بند کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی حکومت سے اسٹون کرشنگ پلانٹس کی فیکچوئل صورت حال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خیبر پختونخواہ میں اسٹون کرشنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ’کیا کیس میں شامل کرشنگ پلانٹس میعار کو پورا کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

جسٹس منصور علی شاہ کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوثر علی شاہ نے کہا کہ کرشنگ پلانٹس کے قریب 50 گھروں کی موجودگی نہیں تاہم پلانٹس معیار پر پورا نہیں اتر رہے۔ آبادی کے قریب اسٹون کرشنگ پلانٹس کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عدالت کرشنگ پلانٹس کی بندش کا جنرل حکم نہ جاری کرےکیوںکہ اس سے سرمایہ کاری پر بہت برا اثر پڑے گا۔ یہاں اسٹون کرشنگ پلانٹس میں لکی سیمٹ سمیت دیگر مختلف فیکٹریاں آتی ہیں۔

اسٹون کرشنگ پلانٹس کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ یہاں مقامی افراد جان بوجھ کر آلودگی پیدا کرتے ہیں، آلودگی کم کرنے کے لیے ہم نے چند روز پہلے ہی جدید مشینری پر 15 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مقدمات کی ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ کا شدید اظہارِ برہمی

اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائیں کہ کس مشینری پر 15کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟۔پیپر بک سے مشینری کا نام اور کام بتا دیں۔ انہوں نے اسٹون کرشرز سے کہا کہ معیار پر پورا اترنے کے ساتھ ہی وہ درخواست دیں۔

مقامی آبادی کے وکیل چوہدری عمران حسن نے کہا کہ عدالت کے سامنے قانون کو بھی چیلنج کیا گیا، مرکزی کیس کو زیر التوا رکھا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا کو سننے کے بعد خانپور کے علاقے سورج گلی میں 3 کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا، ان اسٹون کرشنگ پلانٹس میں حاجی خطاب گل، نیازی ون اور نیازی ٹو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

عدالت نے خیبر پختونخواہ حکومت سے دیگر اسٹون کرشنگ پلانٹس کی فیکچوئل صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

اخراجات میں کمی کا دباؤ، جاپان کا 44 ارب ڈالر کے سرکاری فنڈز کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی