15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا، فیصل واوڈا کا نیا دعویٰ

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھیں گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا نے گھٹنے ٹیک دیے، سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ

یاد رہے سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا۔

واضح رہے 8 ججوں کے مقابلے میں 5 کی مخالفت سے اکثریتی فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے سنایا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو دینے اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے دونوں فیصلے بھی کالعدم قرار دیدیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیرمشروط معافی قبول، ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون