پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حکومتی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، ہم مقابلہ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے اس لیے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور احمقانہ بیانات دے رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کس بنیاد پر لگائی جائے گی؟

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس لانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آنے پر ان کو تکلیف ہورہی ہے، وفاقی حکومت مینڈیٹ چور ہے اور جعلی طریقے سے اقتدار پر قابض ہے۔ مستقبل میں الیکشن ٹریبونلز سے آنے والے فیصلوں سے ان کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مقبول سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ حکومتی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، یہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ تمام حربوں کے باوجود ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے، کیا یہ ملک صرف ان کا ہے کہ جو دل میں آئے فیصلہ کریں۔ اسی حکومت نے خود ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پابندی لگانے کی آخری کوشش کرکے بھی دیکھ لے، پاکستان تحریک انصاف

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں