مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دیدیا

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ایک ڈھونگ اور مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ، عمران خان کی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دوپہر 3 بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام 7 بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ 9 مئی کے مجرم کے لیے ‘انٹرمٹنٹ فاسٹنگ’ ہو رہی ہے

مریم اورنگزیب کے مطابق دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ایک ڈھونگ اور مذاق ہے، 9 مئی کے مجرم کے لیے چار گھنٹے کا ‘ڈائٹ پلان’ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگا، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لیے 4 گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’3 سے 7 تو ویسے بھی کھانے پینے کا ٹائم نہیں ہوتا‘، پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال مذاق بن گئی

’ 25 کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے، قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والا سزا کا مستحق ہے 4 گھنٹے بھوک ہڑتال کا نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی