پنجاب کی 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیوں کا قیام

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے نادار قیدیوں کی امداد کے لیے صوبے بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی ہے، یہ لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ‘ کا افتتاح: گھر کی دہلیز پر ادویات فراہم کریں گے، مریم نواز

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ فراہم کی جائے گی، مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹینڈنٹ جیل کو قانونی مدد فراہم کرنے کی درخواست دے سکیں گے، جنہیں وکلا کی سہولت سے ملوایا جائے گا۔

’پنجاب بھر میں کل 447 وکلا کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور ڈویژن میں 45 وکلا، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء شامل ہیں۔‘

مزید پڑھیں: ملک کو چلنے دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپریم کورٹ کے ججز سے استدعا

اعلامیہ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلا جبکہ بہاولپور ڈویژن میں 55، ساہیوال میں 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلا فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں