شعیب ملک اور ثنا جاوید آج کل کس ملک کی سیر کررہے ہیں؟

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف جوڑی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ان دنوں بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی پر بے حد تنقید کی گئی لیکن یہ دونوں ثابت قدمی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

حال ہی میں ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مقامات پر لی گئی تصاویر میں شعیب اور ثنا بہت خوش نظر آرہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں۔

ثناء نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں چاکلیٹ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔ تصاویر میں ثنا کو سفید ٹاپ اور جینز میں دیکھا جا سکتا ہے، ان تصاویر میں وہ بے حد خوبصورت نظرآرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو‘ ثنا جاوید کی شعیب ملک کو مبارکباد

دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنی اہلیہ کی طرح سفید ٹی شرٹ اور بلیو جینز پہنی ہے اور بھی ان تصاویر میں کسی ہیرو سے کم نظر نہیں آرہے۔

یہ جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ خوش نظر آرہی ہے لیکن اس کے باوجود انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بہت سے صارفین نے ان دونوں کی تصاویر کو خوب سراہا ہے اور جوڑی کی خوب تعریف بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی